سوا ت میں امن بحال ہوچکا، لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کرایا جائیں، منظور پشتین

پختون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہا ہے کہ سوات میں امن بحال ہوچکا ہے اب فوج کو اپنے بیرکوں میں واپس جانا چاہیں اور لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائیں کبل گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں لیکن انکے صلے میں یہاں کے عوام کو کوئی بھی مراعات نہیں دئے گئے بلکہ الٹا انہیں مصیبت دی گئی انہوں نے کہا کہ سوات میں امن بحال ہوچکا ہے لہذا فوج اپنے بیرکوں میں واپس چلے جائیں اس موقع پر انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب ،جن تعلیمی اداروں میں فورسیز ہے انکو خالی کیا جائیں اور ملاکنڈ ڈویژن جوکہ دہشت گردی سے متاثرہ ہے اسمیں تعلیم اور صحت مفت فراہم کیا جائیں اس موقع پر ڈاکٹر سید عالم ،اقبال عیسی خیل ایڈوکیٹ ،علی وزیر ،احسان داوڑ،اور ریاض خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: