انتخابات سےقبل فاٹاکو صوبے میں ضم کیاجائے،اسفندیار ولی خان

چارسدہ۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراسفندیار ولی خان نےکہاہےکہ عمران خان نے سیاست سے شائستگی کاجنازہ نکال دیا ہےاور نوجوان نسل کو گالم گلوچ کی سیاست منتقل کر رہے ہیں،حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے قریب ہے تاہم عوام اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے تبدیلی کا سارا پول کھل گیا ہے ، پرویز خٹک آئے روز اے این پی کو کرپٹ کہتے رہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ ساڑھے چار سال تک اسی حکومت میں وزیر کیوں رہے؟اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی کا کوئی ایم این اے ، ایم پی اے، سینیٹر یا وزیر پر نیب کا کوئی کیس نہیں ہے جبکہ اس کے بر عکس اے این پی پر الزام لگانے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نےچارسدہ میں یوسی خانمائی،یوسی درگئی اوردوسہرہ کےمشترکہ ورکرز کنونشن سےخطاب کرتےہوئےکیا۔اسفندیارولی خان نےکارکنوں کوہدایت کی کہ باچاخان کےسپاہی کسی کی ذات پرکیچڑنہیں اچھالتے،انہوں نےکہاکہ حلفیہ اقرارکرتاہوں کہ میرےپاس وراثت کےعلاوہ میرےخاندان کےکسی فرد کی کوئی جائیداد یا اثاثےثابت ہوجائیں تو پھانسی پرچڑھنےکوتیارہوں، چارسدہ کےعوام پرایک قرض باقی ہےاورامید ہےکہ وہ آئندہ الیکشن میں وہ قرض ضروراتاریں گے، پاکستان کی70سالہ تاریخ میں صرف اے این پی نے اپنےدورمیں چارسدہ میں ترقیاتی کام کئےاور تعلیمی میدان میں جو اصلاحات کیں وہ تاریخ کا روشن باب ہیں۔

انہوں نے کیو ڈبلیو پی کا ذکر کیا اور کہا کہ کہ قومی وطن پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان بچوں کا کھیل جاری رہا دوبار کرپشن کی بنیاد پر دو بار حکومت سے نکالی جانے والی کیو ڈبلیو پی سینیٹ الیکشن میں پھر آنکھ مچولی کرتی نظر آئی ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن میں مولانا سمیع الحق کے ساتھ بھی دھوکہ کیا ،کپتان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں اور دن میں کئی بار اپنا مؤقف بدلتے ہیں، پختونوں کے صوبے کی شناخت اور این ایف سی ایوارڈ ا ولی خان بابا کی وصیت تھی اور اے این پی نے اپنے دور میں ان کی وصیت کو عملی جامہ پہنایا  انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی حفاظت کریں گے کیونکہ یہ اے این پی کا تاریخی کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل فاٹا کو صوبے میں ضم کیا جائے، فاٹا انضمام کے بعد شمالی و جنوبی پختونوں کی ایک وحدت بنانے کیلئے کوششیں کریں گے،آئی ڈی پیزکی باعزت واپسی اوران کےنقصانات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے انہوں نے فاٹا میں مائنز کی صفائی کا کام تیز کرنے کابھی مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: