وزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچ جبری گم شدہ افراد کیلئے آواز

وزیر اعظم شہباز شریف صاحب کا بلوچ پاکستانیوں کو یہ پیغام دینا کہ وہ بحیثیت وزیر اعظم ان کے جبری گم شدہ افراد کیلئے آواز اٹھائنگے ایک المیاتی مذاق ہے! مگر یہ بھی ہماری تاریخ کی تلخ ترین حقیقت ہے اور تمام وزراء اعظم اور صدور صاحبان کا ہمیشہ سے یہ المیہ رہا ہے کہ افلاطونوں کے احمقانہ اسٹرٹیجک فلاسفہ کو حرف آخر سمجھتے ہوئے اداروں کو ان کے ملک وقوم کو داؤ پر لگانے والے منصوبوں پر عمل کرنے دیا گیا اور اس پاگل پن کے نتیجے میں آخر کار ہمارے اپنے ہی محافظ اپنے ذاتی خیالات اور خواہشات کی تکمیل کیلئے تصوراتی اکیلیز بنا کر ملک اور قوم پر ہی چڑھ دوڑائے گئے۔ جب حقائق کھلنے لگے تو چند افلاطون مسجدوں میں چھپ گئے، چند دیار غیر بھاگ گئے اور ایک دو غیرت مندوں نے شاید خود کشی بھی کرلی۔ زمانہ آ چکا ہےکہ اداروں میں کاٹ چھانٹ کا عمل شروع ہو!

Gross Embezzlements

کی جو ریت بن گئی ہے اور جس کو ڈوزے ماروں کےگروہ کے گروہ عظیم ترین پاگل پن والا مکالمہ :

Only men with balls can do gross embezzlement!

ڈوزے ماروں کی بہادری کی اعلی ترین مثال کے طور پر پیش کرنے لگے ہیں۔اس قبیح ڈوزے ماری اور ڈرامے بازی کو بند کرنے کیلئے اداروں میں موجود عادی چوروں, ڈاکوؤں اور قاتلوں کو رینک اینڈ فایل کے سامنے نشان عبرت بنانا ملک کے اعلیٰ ترین اداروں کا نصب العین بنانا ہوگا۔اور تمام اداروں میں مالیاتی جواب دہی کے عمل کو انتہائ حد تک ناقابل شکست بنانا ہوگا۔ اسی میں ملک و قوم اور اسکے تمام اعضاء کی بقا ہے۔ اگر یہ نہ ہوا تو پھر:تمھاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں!پروفیسر امجد خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: